حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون سعودی ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرام عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یا فتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ حوثی ملیشیا شہری اہداف اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے‘۔ بیان کے مطابق ’عرب اتحاد بین الااقوامی انسانی قانون کے مطابق خطرات کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقامات اٹھا رہا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں