سابق اسرائیلی مندوب نے نیتن یاہو کا نمبر پوسٹ کر دیا، بائیڈن کو رابطہ کرنے کی دعوت
اسرائیلی شہریوں کی جانب سے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے 3 ہفتے قبل اقتدار سنبھالنے کے باوجود اب تک اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ نہیں کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا انتظار طویل ہو گیا ہے اور وہ نئے امریکی صدر کی جانب سے ٹیلی فون کال کی راہ تک رہے ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ترجیح اور اہتمام ملنے کے بعد اب نیتن یاہو کو بائیڈن کے ساتھ تعامل پر مجبور ہونا پڑے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن کو نیتن یاہو کے قریب آنے یا اسرائیلی فلسطینی قضیے میں قدم رکھنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مندوب ڈینی ڈینن نے اپنی ٹویٹ میں استفسار کیا ہے کہ "کیا اب اسرائیل کے سربراہ سے رابطے کا وقت آ گیا ہے، امریکا کا قریب ترین حلیف اسرائیل ؟ ڈینی ڈینن نے جو بائیڈن کے لیے ایک ٹیلی فون نمبر بھی تحریر کیا جس پر وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
@POTUS Joe Biden, you have called world leaders from#Canada#Mexico#UK#India#France#Germany#Japan#Australia#SouthKorea#Russia
— Ambassador Danny Danon | דני דנון (@dannydanon) February 10, 2021
Might it now be time to call the leader of #Israel, the closest ally of the #US?
The PM's number is: 972-2-6705555 pic.twitter.com/OYgPvVga6F
ادھر اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق خاتون مندوب نکی ہیلی نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ "اسرائیل جیسے دوست کو نظر انداز کر رہی ہے جب کہ ایران جیسے دشمن کے لیے چاہت کے جذبات کا مظاہرہ کر رہی ہے"۔
دوسری جانب پروگریسو امریکن جیویش گروپ کے سربراہ جرمی بن عامی کا کہنا ہے کہ "یہ بات واضح ہے کہ ہم مکمل طور پر مختلف صورت حال میں ہیں ،،، اگرچہ صدر بائیڈن کے پرانے اور اچھے تعلقات ہیں"۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا جو بائیڈن سے جلد جوہری معاہدے میں واپسی پر زور
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے میں جلد ازجلد واپس ... مشرق وسطی -
صنعاء میں ایرانی سفیر کی جو بائیڈن پر نکتہ چینی
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایران کے سفیر حسن ارلو نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی حلقوں کی جانب سے ... بين الاقوامى -
صدر جو بائیڈن پہلی فرصت میں ایران کے جوہری بحران سے نمٹنا چاہتے ہیں: مشیر قومی سلامتی
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ ایران کے جوہری پروگرام پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو پہلی فرصت میں ... بين الاقوامى