افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ کابل میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ ہونے والے پانچ افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
مشن "یوناما" نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ حملہ دارالحکومت کابل سے باہر سوروبی علاقے میں ہوا۔"یوناما" نے "ٹویٹر" پر لکھاکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کو کابل کے علاقے سوروبی میں جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں افغانستان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کا کوئی بھی ملازم زخمی یا ان کی گاڑی متاثر نہیں ہوئی۔ افغان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی اور اس پر سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رمیز اکبروف نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد ختم ہونا ضروری ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ طالبان اور افغان حکومت ستمبر سے قطر میں امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔
دوحا میں ہونے والے یہ مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔ دوسری طرف طالبان کی طرف سے افغان فورسز پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-
افغان دارالحکومت کابل میں دوحملوں میں پانچ سرکاری ملازمین ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دوحملوں میں پانچ سرکاری ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق منگل کے روز کابل کے جنوب میں نامعلوم مسلح افراد ... بين الاقوامى -
افغان دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکے؛تین افراد ہلاک ،چار زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز بم دھماکوں میں دو سکھوں سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق کابل کے وسط میں ... بين الاقوامى -
امریکی وزیر دفاع کا پہلا غیر ملکی رابطہ، نیٹو کے سربراہ سے افغان، عراق امور پر تبادلہ خیال
امریکا میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے عراق اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ... بين الاقوامى