.

مصری خاتون ذمے دار نے سڑکوں کو اپنے شوہر اور عزیزوں کے ناموں سے منسوب کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں حکام نے شمالی صوبے القلیوبیہ میں ایک خاتون ذمے دار کی جانب سے سڑکوں کے نام رکھنے کے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ خاتون ذمے دار نے صوبے کی متعدد شاہراہوں کو اپنے شوہر اور دیگر عزیز و اقارب کے ناموں سے منسوب کر دیا تھا۔

القلیوبیہ صوبے کے شہر 'کفر شکر' کے میئر میجر جنرل ہشام رفعت کے مطابق شہر کی ایک خاتون ذمے دار کو پوچھ گچھ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ جنرل ہشام نے بتایا کہ یہ تحقیقات خاتون کی جانب سے شہر کی سڑکوں کے نام اپنے شوہر اور دیگر رشتے داروں کے ناموں پر رکھنے کے واقعے سے متعلق ہیں۔ جنرل ہشام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے فوری بعد اس کے نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جنرل ہشام کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ معلومات پھیل گئیں کہ مذکورہ خاتون ذمے دار کے سرکاری انجیئنرنگ محکمے نے ہدایت کی تھی کہ سڑکوں کے نام وہاں موجود سب سے پرانے شخص کے نام پر رکھے جائیں تا کہ اقربا پروری کو روکا جا سکے۔ تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے تصدیق کی ہے کہ خاتون ذمے دار نے محکمے کی ہدایت کی خلاف ورزی کی۔ خاتون نے مقررہ طریقے سے نام رکھنے کے بجائے سڑکوں کو اپنے شوہر اور دیگر عزیز و اقارب کے ناموں سے منسوب کر دیں۔