حوثیوں نے صنعا کی قدیم تاریخی مسجد شہید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں نے شہر کی ایک تاریخی جامع مسجد کو شہید کرنے کے بعد یہاں پر ایک کاروباری مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر صنعا میں میوزیم اور آثار قدیمہ کی جنرل اتھارٹی نے پراسیکیوٹر کے سیکرٹری کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں جامع مسجد النھرین کو منہدم کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد پر حوثی بلوائیوں‌ نے دھاوا بول کر مسجد پر قبضہ کیا ہے۔ یہ تاریخی مسجد پہلی صدی کی یادگار ہے۔

آثار قدیمہ نے جامع مسجد النھرین کی بحالی کے لیے قانونی اور عدالتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یمنی آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مسجد کو مسمار کرنے والوں سے رقم لے کر اس کی تعمیر کی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں‌ لائی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں