سعودی عرب: جراثیم کش سپرے اورتطہیر کے بعد44 مساجد دوبارہ کھولنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش سپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔

سعودی عرب میں گذشتہ چند روز میں کم سے کم 50 مساجد کو کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے پر حکام نے بند کردیا تھا۔ان مساجد میں نمازی حضرات مقررہ سماجی فاصلے یا دوسری احتیاطی تدابیر کی پابندی نہیں کررہے تھے۔

سعودی عرب میں اب مساجد کے علاوہ خریداری مراکز، مالوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بھی کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بند کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیربرائے اسلامی امور نے ان کہا تھا کہ ان مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے لیکن اگر عوام نے احتیاطی تدابیر کی عدم پاسداری جاری رکھی اور اس کے نتیجے میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو مساجد اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں