مدینہ منورہ میں گہرے بادل، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں قومی محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ صوبے میں آج موسم کی صورت حالے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ اس انتباہ کے مطابق صوبے میں گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ساتھ ہی تیز ہواؤں اور ویژن میں کمی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، المہد، خیبر اور وادی الفرح کے اضلاع شامل ہیں۔ موسم کی مذکورہ صورت حال رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں