.

لیری : برطانوی حکومت کے صدر دفتر میں منصب سنبھالنے والا پہلا بِلّا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں موجود بِلّے "لیری" نے 'چوہوں کے سینئر شکاری' کے طور پر 10 سال پورے کر لیے ہیں۔

برطانیہ کے ایک سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے چوہوں کا بحران حل کرنے کے واسطے اس بلّے لیری کو بھرتی کیا تھا۔

لیری نے اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے 15 فروری 2011ء کو اپنا "منصب" سنبھالا تھا۔

برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق لیری اپنا وقت "مہمانوں کے خیر مقدم اور سیکورٹی دفاعی انتظامات کے جائزے میں گزارتا ہے ... علاوہ ازیں اس کی روزانہ کی ذمے داریوں میں چوہوں کے مستقل مسئلے کا حل سوچنا بھی شامل ہے"۔

واضح رہے کہ اس بلّے نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزرائے اعظم کی آمد اور کوچ کا سلسلہ جار رہتا ہے جب کہ لیری ایک عشرے سے اپنی جگہ پر موجود ہے !