شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، ملکہ برطانیہ کے پوتے کے ترجمان نے ڈچز آف سسیکس کے امید سے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے جوڑے کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آرچی ایک بڑا بھائی بننے والا ہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے دوسرے بچے کی توقع کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کے پوتے شہزادہ ہیری پچھلے سال مارچ میں شاہی فرائض چھوڑ کر اب کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ شاہی جوڑے نے اپنی نئی تصویر شائع کی ہے جس میں 39 سالہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل حاملہ دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر جوڑے کے قریبی اور دیرینہ دوست میسان حرمن نے کھینچی ہے۔

میسان حرمن نے شاہی جوڑے کی بلیک اینڈ وائٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی پر موجود تھے اور ان کی محبت بھری کہانی کے گواہ ہیں

گزشتہ ماہ جنوری میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ نفرت انگیز رویے کا سامنا کرنے پر شاہی جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق شاہی جوڑے نے امریکہ منتقل ہونے کے بعد ’ترقی پسندانہ کردار‘ ادا کرنے کو ترجیح دی ہے اور وہ اس دوران ذاتی اور پیشہ وارانہ حیثیت میں سوشل میڈیا کا استعمال مسترد کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں