.

الامارات سکائی کارگواوریونیسیف میں کروناویکسین ضرورت مند ممالک میں پہنچانےکا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی الامارات ائیرلائنز کے مال برداری کے شعبہ سکائی کارگو نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے تحت حقوق اطفال کے ادارے یونیسیف کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔اس کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مند ممالک کو کووِڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین اور دوسری ضروری ادویہ مہیا کی جائیں گی۔

الامارات ائیرلائنز نے گذشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں ایسے ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کی ویکسین مہیا کرے گی جن کے ہاں اس کو مخصوص درجہ حرارت میں سردخانے میں رکھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

الامارات سکائی کارگو درجہ حرارت کی حساسیت کی حامل ادویہ اور ویکسینوں کی مال برداری کی خدمات مہیا کرتی ہے۔اس کا نیٹ ورک دنیا کے چھے براعظموں تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے مال بردارطیارے دنیا بھر میں اشیاء اور ادویہ پہنچا سکتے ہیں۔

کمپنی کے انتظامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امارات سکائی کارگو نے کروناوائرس کی وَبا کے خلاف ابتدا ہی سے جنگ کاعزم کررکھا ہے اور اس نے دبئی سے کووِڈ-19 کی ویکسینیوں کی تقسیم کا عمل تیزکرنے کے لیے کئی ایک اقدامات کیے ہیں۔

اس نے دبئی میں کووِڈ-19کی ویکسین کوذخیرہ کرنے کے لیے یورپی یونین کے معیار کے مطابق ایک سرد خانہ بھی قائم کیا ہے۔وہیں سے ذخیرہ شدہ ویکسینوں کو دوسرے ممالک میں پہنچایا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں