سیلفی کے بہانے پہاڑی پر لے جا کر شوہر نے بیوی کو نیچے دھکیل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی میں ایک شوہر نے سیلفی بنانے کے بہانے پہاڑی کی چوٹی پر جا کر وہاں سے اپنی بیوی کو نیچے گرا دیا۔ یہ واقعہ موغلہ صوبے کے شہر فتحیہ میں پیش آیا۔

برطانوی اخبار "دی سَن" نے منگل کے روز بتایا کہ 40 سالہ ترک شہری ہاکان ایسال کو اپنی 32 سالہ بیوی سیمرا ایسال کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ ہاکان نے اس حرکت کا ارتکاب جون 2018ء میں موغلا میں واقع ایک وادی کی سیر کے دوران کیا۔

Advertisement

استغاثہ نے ہاکان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو پہاڑی کے کنارے سے دھکا دے دیا تھا جس کا فاصلہ زمین سے ایک ہزار فٹ کے قریب ہے۔ اس مجرمانہ کارروائی کا مقصد اپنی بیوی کی موت کے بعد بیمہ کی رقم کا حصول تھا۔ واقعے میں ہاکان کی حاملہ بیوی اور اس کے بطن میں موجود سات ماہ کا بچہ موت کا شکار ہو گئے۔

استغاثہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے تین گھنٹے تک پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے رہنے کا واحد سبب اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان کے اطراف کوئی فرد موجود نہ ہو۔

شوہر کے خلاف تیار کی گئی الزامات کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ منصوبہ بیمہ کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جس کی مالیت 40865 برطانوی پاؤنڈ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں