یمنی حوثیوں کا سعودی شہرخمیس مشیط کی جانب چھوڑا گیا بارود سے لداایک اورڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب چھوڑا گیا بارود سے لدا ایک اور ڈرون تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حوثی دہشت گردوں نے شہریوں اورشہری اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔شہریوں اور شہری اہداف پرجان بوجھ کرحملے کیے جارہے ہیں اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔‘‘

Advertisement

بیان کے مطابق ’’عرب اتحاد شہریوں اورشہری اہداف کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق آپریشنل اقدامات کررہا ہے۔‘‘

قبل ازیں بدھ کو عرب اتحاد نےحوثیوں کے ایک اور ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔یہ ڈرون بھی خمیس مشیط کی جانب چھوڑا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں