.

سعودی عرب کے تعاون سے موریتانیہ کے سب سے بڑے ہسپتال کی تعمیر

تین سو بستروں کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال نواکشوط اور 15 صوبوں کے لیے ریفرنس ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب موریتانیہ کے صدر مقام نواکشوط میں 55 ملین ڈالرز کی لاگت سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال تعمیر کرے گا۔

موریتانیہ کی وزارت اقتصادی امور کا ایک بیان، جسے ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جاری کیا، میں بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال تین سو بستروں پر مشتمل ہو گا۔ اس میں مختلف امراض کے شعبہ جات قائم کیے جائیں گے جو موریتانیہ کے پندرہ صوبوں کے لیے ایک ریفرنس کا درجہ رکھتے ہوں گے۔ اس ہسپتال کے تمام اخراجات مملکت سعودی عرب اٹھائے گی اور یہ موریتانیہ کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔

بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال طبی عملے کی تربیت کا سینٹر بھی ہو گا۔ اس ہسپتال سے موریتانیہ کے طول وعرض میں طبی سہولیات کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال میں ایمرجنسی، سرجری، شعبہ نسواں، اطفال، آئی سی یو، گردہ سمیت دیگر بیماریوں سے متعلق علاج کی خصوصی سہولیات میسر ہوں گی۔ ہسپتال میں جدید آلات سے لیس لبیارٹری اور جنرل ایڈمنسٹریشن کا شعبہ، ڈاکٹروں کے لیے 50 قیام گاہیں بھی اس منفرد منصوبے کا حصہ ہوں گی۔