ایران کا جوہری معاملہ نازک مرحلے میں ہے : چین کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پیش رفت "نازک نقطے" تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر سے پابندیوں کا اٹھانا جمود توڑنے کے لیے بنیادی امر ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وِنبِن نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ایران کے جوہری معاملے کے سلسلے میں موجودہ صورت حال نازک مرحلے سے گزر رہی ہے جہاں مواقع اور چیلنج موجود ہیں"۔

Advertisement

چینی ترجمان کا یہ بیان ایران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کے عالمی معائنے کی کارروائیوں کو سرکاری طور پر محدود کرنے کے آغاز کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ تہران کی اس کوشش کا مقصد یورپی ممالک اور امریکا پر دباؤ ڈالنا ہے تا کہ وہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لیں اور سال 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی طرف واپس لوٹیں۔

عالمی سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی حیثیت سے چین بھی اس سمجھوتے میں ایک فریق ہے۔ یہ سمجھوتا "مشترکہ جامع عملی منصوبے" کے نام سے معروف ہے۔ چین کے ایران کے ساتھ دوستانہ اور قریبی اقتصادی تعلقات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں