امریکی صدرجوبائیڈن جلد سعودی شاہ سلمان سے فون پر گفتگو کریں گے:وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر جوزف بائیڈن بہت جلدسعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فون پر گفتگو کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان جین ساکی نے معمول کی بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا:’’ہمیں توقع ہے کہ بہت جلد یہ فون کال ہوگی۔ہم اس کا شیڈول طے کررہے ہیں۔‘‘

Advertisement

ان سے جب پوچھا گیا کہ دونوں لیڈر فون پر کیا تبادلہ خیال کریں گے تو انھوں نے واضح طور پر کچھ کہنے سے گریز کیا۔ البتہ کہا کہ وہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ نے اپنی پیش رو ٹرمپ انتظامیہ کے مقابلے میں اب تک سعودی عرب کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے معاملے میں کوئی زیادہ گرم جوشی تو نہیں دکھائی لیکن اس کے باوجود جین ساکی کا کہنا تھا کہ ’’امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایک طویل عرصے سے شراکت داری پائی جاتی ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’ہم سعودی عرب کے ساتھ بہت سے شعبوں میں ہم مل کر کام کریں گے۔ان میں سعودیوں کو درپیش خطرات کے مقابلے میں تحفظ مہیا کرنا اور اس کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں