خمیس مشیط کی جانب بھیجا گیا حوثی ڈرون فضا میں تباہ: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون جمعہ کے روز ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی شہریوں اور سول تنصیات کو نشانہ بنانے جیسی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement

اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور سول اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں اور ایسی کارروائیوں کا شمار جنگی جرائم میں کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں