خاشقجی قتل رپورٹ ثبوت اور معلومات کے بغیر ہے: عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے باور کرایا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں کوئی ثبوت اور کوئی معلومات شامل نہیں ہے۔

امریکی چینل CNN کے نامہ نگار برائے قومی سلامتی امور کے مطابق "خاشقجی رپورٹ میں کوئی قابل ذکر شواہد پیش نہیں کیے گئے"۔ نامہ نگار نے واضح کیا کہ "یہ رپورٹ شواہد نہیں بلکہ انٹیلی جنس کے تجزیے پر مبنی ہے"۔

Advertisement

ادھر CBS چینل کی خاتون نامہ نگار کا کہنا ہے کہ "خاشقجی قتل رپورٹ میں معلومات اور شواہد کے بغیر قیاس آرائیاں شامل ہیں"۔

امریکی وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز خاشقجی کے قتل کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی حکومت سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے جرم کے حوالے سے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مندرجات کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں