.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی الدرعیہ میں فارمولا ای کارریس کے مقابلوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کی شب دارالحکومت الریاض کے نواح میں واقع قصبے الدرعیہ میں فارمولا ای کار ریس کے حتمی مقابلے میں شرکت کی ہے۔

سعودی ولی عہد کا حال ہی میں اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔اس کے بعد ان کی کسی عوامی تقریب میں یہ پہلی شرکت ہے۔وہ جب مقابلے دیکھنے کے لیے کار ٹریک پر پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے خیرمقدمی نعروں سے ان کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب اس وقت الدرعیہ میں فارمولا ای کی رات کے وقت کار ریس کی میزبانی کررہا ہے۔ان مقابلوں میں حصہ لینے والی کاروں کو لیوسڈ بیٹریوں سے چلایا جارہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فارمولا ای کے رات کے وقت مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق ان مقابلوں میں ایل ای ڈی فلڈ لائٹس استعمال کی جارہی ہیں اور انھیں روشن رکھنے کے لیے قابل تجدید توانائی استعمال کی جارہی ہے۔

جمعہ کو ڈچ ڈرائیور نیک ڈی وریز نے فارمولا ای کے ساتویں سیزن کا آغاز کیا تھا اوران کی مرسڈیز نے تمام الیکٹرک ورلڈ مرسڈیز چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔