ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے ولندیزی کوچ رونالڈ کومین کل جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران میں اچانک ان ک ناک سے خون بہنے لگا۔ اس صورت حال کے نتیجے میں کومین ہنگامی طور پر پریس کانفرنس سے چلے گئے۔ یہ پریس کانفرنس اسپینش پریمیر لیگ کے 25 ویں راؤنڈ کے سلسلے میں بارسلونا اور اشبیلیہ کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والے مقابلے سے قبل منعقد کی گئی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب کومین کی ناک سے خون بہنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ کومین دل کے عارضے کا شکار ہونے کے بعد خون کے بہاؤ کی دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کومین کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ان کے خون بہنے کا سلسلہ جاری رہے۔
پریس کانفرنس کے دوران کومین کا کہنا تھا کہ "جب آپ بارسلونا کے کوچ ہوں تو پھر آپ کو بھرپور دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر ہم ٹائٹلز نہ جیت سکیں تو اس کے نتائج کا ذمے دار میں ہوں۔ بہرکیف میں مستقبل کے حوالے سے پُر امید ہوں"۔
بارسلونا کلب اس وقت اسپینش پریمیر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن رکھتا ہے۔ اس کے پوائنٹس کی تعداد 50 ہے۔