.

کووِڈ-19: دبئی میں کیفے خانوں میں بچّوں کی بوتلوں میں کافی اورمشروبات کی فروخت پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں حکام نے مقامی کیفے خانوں پر بچّوں کی بوتلوں میں کافی اور مشروبات دینے پر پابندی عاید کردی ہے اور کیفے مالکان کو مقامی روایات کی پاسداری کی ہدایت کی ہے۔حکام نے یہ فیصلہ کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہے۔

دبئی اکانومی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ’’ صارفین کیفے خانوں میں بچوں کی بوتلیں لے کر آتے ہیں اور وہاں سے وہ ان میں کافی اور مشروبات لے جاتے ہیں۔‘‘ ایسے واقعات کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

دبئی اکانومی کے تجارتی پاسداری اور صارفین سیکٹر نے کافی خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی بوتلوں میں مشروبات کی فروخت بند کردیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی بوتلوں کا اس طرح بلاامتیاز استعمال نہ صرف مقامی روایات کے منافی ہے بلکہ بوتلوں کے غلط استعمال سے کرونا وائرس بھی پھیل سکتا ہے۔