دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو گا: وزیراعظم ملائیشیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے اپنے سعودی عرب کے دورے کو تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران دونوں مسلمان برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر اہم اور پر سعودی قیادت سے بات چیت کریں‌ گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، مذہبی امور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا شامل ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کل ہفتے کے روز جدہ پہنچے تھے۔ ملائیشین نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محیی الدین یاسین نے عمرہ ادا کیا۔

وزیراعظم یاسین مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔ ان کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں