مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع شہر نصر کی ایک سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک ریڑھی والے سے پھلوں کی خریداری کی۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ وہ پھل فروش ٹھیک طرح سے چل نہیں پا رہا ہے۔
تفصیلات معلوم کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ پھل فروش کی پنڈلیوں میں طبی مسئلہ ہے۔ پھل فروش کا آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ اور رہنے کو جگہ بھی نہیں ہے۔ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ایک پارک میں مقیم ہے۔ مصری صدر نے فوری طور پر ہدایت جاری کی کہ سرکاری خرچے پر پھل فروش کا مکمل علاج کرایا جائے۔
اس کے بعد وزارت صحت نے ایک ایمبولینس کے ذریعے پھل فروش کو دار الشفاء ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کے تمام طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔