.

جو بائیڈن انتظامیہ کا ڈرون حملوں سے متعلق بڑا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جوبائیڈن انتظامیہ نےجنگ زدہ علاقوں سے باہرڈرون حملےروک دیے۔

ترجمان پینٹاگان جان کربی کے مطابق افغانستان،عراق اورشام کےسوادیگرمقامات پرڈرون حملوں سےپہلےاجازت لیناہوگی جب کہ جنگ زدہ علاقوں کےسوادیگرمقامات پرڈرون حملوں سےپہلے وائٹ ہاؤس سےمنظوری لینا ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور اس کامطلب یہ نہیں کہ ڈرون حملےنہیں کیےجائیں گے۔

ترجمان پینٹاگان نے کہا کہ بین الاقوامی پارٹنرزکےساتھ انتہاپسندوں کےخاتمےکےلیےپرعزم ہیں، انتہاپسندوں کی جانب سےدھمکیوں اورحملوں کےخطروں سےبخوبی آگاہ ہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن کےصدرمنتخب ہوتےہی فوجی قیادت کویہ نیاہدایت نامہ خفیہ طورپربھیج دیا گیا تھا۔