امریکی مرکزی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" نے رواں سال جنوری میں واشنگٹن میں کیپیٹول کی عمارت پر دھاوے کے حوالے سے ایک نئی وڈیو جاری کی ہے۔ وڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے کانگریس پر دھاوے سے ایک روز قبل 5 جنوری کو واشنگٹن میں دستی بموں کو نصب کیا۔
جاری کی گئی وڈیو مشتبہ شخص کے مختلف مناظر پر مشتمل ہے۔ یہ مناظر امریکی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں سیکورٹی کیمروں میں محفوظ وڈیوز سے لیے گئے ہیں۔ مشتبہ شخص کالا ٹراؤزر پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس نے اپنا سر ڈھانپا ہوا ہے، چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے اور ساتھ ہی دھوپ کا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔ اس کے ہاتھوں پر دستانے بھی موجود ہیں جب کہ کمر پر ایک بیگ بھی لٹکایا ہوا ہے۔
ایف بی آئی نے مذکورہ شخص کی حراست میں معاون ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی ہے۔
The #FBI has released a video of the person who placed pipe bombs placed near Capitol Hill between 7:30 p.m. and 8:30 p.m. on January 5. If you recognize this person’s gait, body language, or mannerisms, submit a tip at https://t.co/iL7sD5efWD. Tips can remain anonymous. @FBIWFO pic.twitter.com/tCqM6ipVZz
— FBI (@FBI) March 9, 2021
شبہ ہے کہ مذکورہ شخص نے کانگریس کی عمارت کے نزدیک واقع ریپبلکن اور ڈٰیموکریٹک پارٹیوں کے مراکز کے قریب دستی بموں کو نصب کیا۔ یہ بم پھٹنے نہیں تھے اور شاید ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ دھاوے سے قبل پولیس کو کانگرس کی عمارت سے دور کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ 6 جنوری کو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کانگریس کے صدر دفتر پر حملہ کر دیا تھا۔ اس روز کانگریس میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کے لیے اجلاس منعقد ہو رہا تھا۔ اس ہنگامہ آرائی اور جھڑپوں کے دوران میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دھاوے میں شرکت کی بنیاد پر 300 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر امریکی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کے مشن کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ پینٹاگان کے مطابق نیشنل گارڈز کے یونٹوں کا مشن 12 مارچ کو اختتام پذیر ہونا تھا جو اب 23 مئی کو مکمل ہو گا۔ تاہم مشن میں شامل عسکری اہل کاروں کی تعداد کم کر کے 2300 (تقریبا نصف) ہو جائے گی۔
-
امریکی کانگریس کے احاطے میں فائرنگ، مشتبہ شخص گرفتار
#امریکا کے دارالحکومت #واشنگٹن ڈی سی میں سوموار کے روز #کانگریس کی عمارت کے سامنے سیاحوں کے لیے مختص احاطے میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ... بين الاقوامى -
کانگریس کے 200 سے زیادہ ارکان ٹرمپ کی معزولی کے حامی ہیں : امریکی میڈیا
امریکی ٹی وی چینل NBC نے اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے 200 سے زیادہ ارکان ایسے ہیں جو کیپٹول کی عمارت پر ... بين الاقوامى -
کانگریس کی عمارت پر دھاوے کے بعد وائٹ ہائوس میں اجتماعی استعفوں کا سلسلہ شروع
گذشتہ گھنٹوں کے دوران ری پبلیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے کانگریس کی عمارت پر تشدد دھاووں اور فسادات کے بعد جہاں امریکی جمہوریت ... بين الاقوامى