امریکی فوج کے لیے تیار کیے جانے والے خصوصی چشمے، فوجی اہل کاروں کو لڑائی کی سواریوں کی دیواروں کے پار دیکھنے میں مدد دیں گے۔ اس طرح فوجیوں کو لڑائی کے کسی بھی میدان میں اپنے اطراف غیر معمولی نوعیت کی آگاہی حاصل ہو گی۔
انگریزی جریدے Popular Mechanics کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے 1.1 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مقصد "انٹیگریٹڈ ویژؤل آگمینٹیشن سسٹم" (IVAS) کے تحت کام کرنے والے 40 ہزار چشموں کی خریداری ہے۔

توقع ہے کہ یہ IAVS چشمے فرنٹ لائن میں لڑنے والی فورسز کے اہل کاروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں سوار اور پیدل دونوں فورسز شامل ہیں۔ نئے چشموں سے امریکی فوجیوں کو اندھیرے میں دیکھنے اور لینس پر ڈیجیٹل نقشے اور دیگر معلومات دیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
ان IAVS چشموں کا استعمال کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے فوجی اہل کار گاڑی کے باہر کا ماحول واضح طور سے دیکھ سکیں گے۔ لہذا خطرناک صورت حال میں عسکری سواریوں کے اندر موجود فوجی اہل کاروں کو اپنے بیرون کے حالات جاننے کے لیے گاڑی سے باہر آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

امریکی فوج نے IAVS چشموں کو اس طرز پر ڈیزائن کیا ہے کہ وہ لڑاکا طیاروں میں موجود "ہیڈز اپ ڈسپلے" (HUD) کے مماثل کام کرتے ہیں۔ ان پر نقشے، وڈیوز اور نائٹ ویژن دیکھا جا سکتا ہے۔
-
امریکی فوج خطے میں ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے: پینٹاگان
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسطی میں اس کے پاس ایسی فورسز ہیں جو ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واشنگٹن ... بين الاقوامى -
عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 2500 پر آگئی: وزیر دفاع
قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے مطابق عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں امریکی افواج کی ... بين الاقوامى -
فوجیوں کے انخلا کی تیاری ، امریکی بحری جنگی جہاز صومالیہ پہنچ گئے
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جنگی جہازوں کا ایک مجموعہ صومالیہ کے ساحل کے نزدیک تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ... بين الاقوامى