افغانستان کی حکومت نے ایک فرمان جاری کیا ہے کہ لڑکیوں کو صرف خواتین کی موجودگی والی تقریبات میں ہی گانے کی اجازت ہوگی۔
افغان حکومت کی اس پابندی کی سوشل میڈیا پر سخت مخالفت ہو رہی ہے اور بعض افراد اسے طالبان کی پالیسیوں کے عین مطابق قرار دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد مرد ٹیچروں کو اسکول میں پڑھنے والی لڑکیوں کو گانے کی تربیت دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ خبر ایسے وقت آئی ہے جب یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکرات کے نتیجے میں اقتدار پر ایک بار پھر طالبان کا کنٹرول ہو سکتا ہے۔
کابل سے نشر ہونے والے ایریانا نیوز کی طرف سے مذکورہ فیصلے کے حوالے سے ایک خط کی نقل ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بارہ برس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو صرف ایسی تقریبات میں گانے کی اجازت ہوگی جہاں ”صرف اور صرف خواتین موجود ہوں۔“
وزارت تعلیم کی ایک ترجمان نجیبہ ارائین نے اس خط کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام صوبوں پر ہوگا۔ نجیبہ ارائین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ طلبہ اور سر پرستوں کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔
کابل کے ایک میڈیا ادارے ناؤ نیوز کے مطابق گانا سکھانے والے مرد ٹیچروں کو اسکول کی طالبات کو گانا سکھانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول کے پرنسپل اس پابندی کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار
اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لوگ حکومت کے اس فیصلے کا موازنہ طالبان کے نظریات سے کر رہے ہیں۔
بعض ٹوئٹر صارفین نے حکومت کے فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پرانی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں نو عمر لڑکیاں رقص کرتی اور گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
-
افغانستان:صوبہ ہلمند کی سابق خاتون پولیس سربراہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ، خاوند ہلاک
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں مسلح افراد کے حملے میں خواتین پولیس کی سابق سربراہ شدید زخمی ہوگئی ہیں اور ان کے خاوند ہلاک ہوگئے ہیں۔ گورنر ہلمند ... بين الاقوامى -
افغانستان:گاڑی کے انجن میں پانی بھرجانے کے بعد دھماکا ،ایک ہی خاندان کے 10 افرادہلاک
افغانستان کے جنوبی صوبہ اورزگان میں ایک منی وین میں انجن پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں تین کم سن ... بين الاقوامى -
’’ماں اٹھو‘‘؛بم دھماکے میں زخمی خاتون کے بچّوں کی ویڈیووائرل،افغانستان میں دُکھ کی لہر
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو بم دھماکے میں زخمی ایک خاتون اور اس کے دو بچّوں کی ویڈیو سوشل میڈل پر وائرل ہوئی ہے۔اس خوف ناک ویڈیو نے درد ... ایڈیٹر کی پسند