سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

العربیہ کے نمایندے نے اطلاع دی ہے کہ عدالت میں ان مجرموں پر سعودی عرب میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں فردِجرم عاید کی گئی تھی اورعدالت کے جج نے انھیں قصور وار قرار دیا ہے۔

یہ پانچوں مجرم داعش کے پینتالیس ارکان پر مشتمل دہشت گردی کے ایک سیل میں شامل تھے۔ان دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتیں کی تھیں اور بم دھماکے کیے تھے۔

ان میں ابھا میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا قتل اور ایک مسجد میں بم دھماکا بھی شامل ہے۔اسی سیل سے وابستہ دہشت گردوں نے نجران میں مسجدالمشہد اور الاحساء میں مسجد الرضا میں بم دھماکے کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں