لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جمعرات کےروز قومی وفاق حکومت کی وفادار دو ملیشیاوں میں آپس میں لڑائی چھڑ گئی جس کے نتیجے دارالحکومت ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں آ گیا۔
اطلاعات کے مطابق طرابلس میں قومی وفاق کی فادار دو تنظیموں 'اسود تاجورا' اور 'الضمان' کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ دونوں گروپ قومی وفاق کے وفادار سمجھے جاتے ہیں۔ قومی وفاق حکومت کے دو وفادار گروپوں کی باہمی لڑائی سے لیبیا میں جاری سیکیورٹی بحران کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب قومی وفاق حکومت اور اس کی حریف نیشنل آرمی مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کی کوششیں کر رہی ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نو منتخب وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ طرابلس پہنچے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مشرقی طرابلس میں تاجورا کے اطراف میں لڑائی کے دوران درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے استعمال کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ لڑائی چھڑنے کے بعد مشرقی طرابلس میں سڑکیں سیل کردی گئیں اور ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسود تاجورا اور الضمان گروپوں میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسود تاجورا نے الضمان ملیشیا کے زیر حراست جنگجووں کو رہا کرنے سے انکار کیا۔ اگرچہ جھڑپیں رک گئی ہیں تاہم کشیدگی دوبارہ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔
خیال رہے کہ تاجورا شہر میں ایک سے زاید عسکری گروپ سرگرم ہیں جو قومی وفاق حکومت کے وفادار خیال کیے جاتے ہیں۔ ان میں اسود تاجورا اور الضمان بھی شامل ہیں۔ الضمان کو طرابلس کا طاقت ور اور سخت گیر گروپ قرار دیا جاتا ہے۔ تاجورا سے تعلق رکھنے والے جنگجووں کی بڑی تعداد اسود تاجورا اور باب تاجورا کے ساتھ بھی منسلک ہے۔
-
لیبیا: وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ کے زیرقیادت نئی حکومت کی منظوری
لیبیا کی پارلیمان نے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ کے زیر قیادت قومی اتحاد کی نئی حکومت کی منظوری دے دی ہے۔لیبیا کے شہر سرت میں بدھ کو پارلیمان کا اجلاس ... بين الاقوامى -
لیبیا کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ نکلے!
لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے طاقتور وزیر داخلہ فتحی باشاغا پر دارالحکومت طرابلس کے نواح میں ایک شاہراہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے لیکن وہ اس حملے ... بين الاقوامى -
مسلح ملیشیاؤں کے سبب طرابلس بنا منجدھار، لیبیائی وزیر داخلہ کا مشکلات کا اقرار
لیبیا میں وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انہیں وفاق حکومت کے زیر انتظام اُن مسلح ملیشیاؤں کے مرکب سے نمٹنے میں ... بين الاقوامى