ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے: امریکی مشیر
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔
سولیون نے کہا کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں ایران کے ردعمل کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی مندوبین ایران کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کر رہے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے نشاندہی کی کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔
پچھلے مہینے جیک سولیون نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پر عزم ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے۔
سولیون نے کہا کہ تہران نے ابھی تک امریکا اور یورپ کی ثالثی کے ساتھ بات چیت کرنے کی پیش کش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایران اب سفارتی تنہائی کا شکار ہے اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بائیڈن اب بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اب یہ فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہے یا مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرتا ہے۔
-
’امریکا کو ایران میں صدارتی انتخاب سے قبل جوہری ڈیل کی جلدی نہیں‘
امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو ایران سے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کی کوئی جلدی نہیں اور وہ جون میں ایران میں صدارتی ... بين الاقوامى -
ایران پر عاید کردہ پابندیاں یک طرفہ طور پر نہیں اٹھائیں گے:امریکی ایلچی
امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کے جلو میں ایران کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے ایلچی روب میلے نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یک طرفہ طور پر ... بين الاقوامى -
ایران کے جوہری پروگرام کی تحقیقات آئی اے ای اے کاغیرمختتم کام ہے:رافاعل گراسی
ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی بین الاقوامی تحقیقات ایک غیرمختتم ... بين الاقوامى