.

دبئی میں 2040ء تک سیاحت کی گنجائش 134 فی صد تک بڑھانے کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کی حکومت نے آیندہ 20 سال میں سیاحت اور ہوٹلوں کی گنجائش کو 134 فی صد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی حکومت امارت میں بعد از تیل دور میں معیشت کے دوسرے شعبوں کو ترقی دینے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔اس کے تحت دبئی میں مسابقتی سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

حکومت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’دبئی 2040ء منصوبہ کے تحت ساحل سمندر (بیچ) کی گنجائش کو 400 فی صد تک بڑھانے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 168 مربع کلومیٹر رقبہ لاجسیٹکس اور دوسرے کاروباروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔‘‘

امارات کا کہنا ہے کہ 2040ء تک اس کی آبادی بڑھ کر 58 لاکھ ہوجائے گی۔اس وقت دبئی کی آبادی کی 33 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

دبئی کی اس وقت خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری مسابقت جاری ہے۔بالخصوص سعودی عرب غیرملکی کمپنیوں کی دارالحکومت الریاض میں علاقائی دفاتر کھولنے کے لیے حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

سعودی عرب نے 2024ء سے کسی بھی ایسی کمپنی یا تجارتی اداروں کو سرکاری ٹھیکے نہ دینے کا اعلان کیا ہے جن کے مشرق اوسط کے کسی اور ملک میں علاقائی دفاتر ہوں گے۔