یورپی کمیشن کے امور داخلہ کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق کرونا ویکسین لگوا لینے والے افراد کے لیے یورپی کمیشن جس برقی "سبز پاسپورٹ" کے اجرا کا ارادہ رکھتی ہے، اس میں صرف یورپی ڈرگ ایجنسی کی طرف سے اجازت یافتہ ویکسینز کو ہی قبول کیا جائے گا۔
ابھی تک مذکور ایجنسی نے کرونا وائرس کی صرف چار ویکسینز کی منظوری دی ہے۔ ان میں فائزر / بائیو این ٹیک ، موڈیرینا، اسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔
امور داخلہ کے لیے یورپی کمشنر ایلفا جوہانسن نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم ایک ایسا برقی سرٹفکیٹ بنانا چاہتے ہیں جس سے آپ کا اندراج ان افراد میں ہو جائے جن کے جسم میں اینٹی باڈیز ہے یا پھر آپ کو یورپی ڈرگ ایجنسی کی طرف سے منظور شدہ ویکسین دے دی گئی ہے"۔
یورپی کمیشن کی جانب سے اس سرٹفکیٹ کی تجویز آئندہ بدھ کے سامنے لائی جائے گی۔ اس سے متعلق قانون منظوری کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا وون ڈیر لائن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تجویز پر عمل سے "لوگ کام یا سیاحت کے واسطے یورپی یونین کے اندر یا اس کے بیرون محفوظ طور پر حرکت کر سکیں گے"۔
سیاحت پر انحصار کرنے والے بعض یورپی ممالک مثلا یونان اور قبرص اس "سبز پاسپورٹ" کا استعمال چاہتے ہیں تا کہ سفر پر عائد سخت قیود سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔
دوسری جانب جرمنی اور فرانس نے اس کے حوالے سے زیادہ احتیاطی موقف کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے خبردار کیا ہے کہ یہ پاسپورٹ امتیازی آلہ کار بن سکتا ہے بالخصوص جب کہ یورپی یونین کے کم سن شہریوں کو رواں سال کے اختتام تک یا آئندہ سال تک کرونا کے خلاف ویکسین نہیں لگائی جا سکے گی۔
-
سعودی عرب میں ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔ ملک میں ویکسین لگانے کا عمل کے بعد سے پہلی بار ایک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دی جانے والی کرونا ویکسین ہراعتبار سے محفوظ ہے: وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام کسی منفی اثر اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 17لاکھ سے متجاوز
سعودی عرب میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کے انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے جمعرات ... بين الاقوامى