‘‘حوثی باغی امریکی امن کی پیش کش کا جواب اپنے حملوں میں تیزی سے دے رہے ہیں’’
سعودی قیادت یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کوششوں کو ’مکمل مدد‘ فراہم کر رہی ہے۔
یمن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹم لینڈر کنگ کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے ایک ’ٹھوس منصوبہ‘ کئی دنوں سے حوثی باغیوں کی قیادت کے سامنے رکھا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حوثی باغی مآرب کے حصول کے لیے فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سعودی قیادت یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کوششوں کو ’مکمل مدد‘ فراہم کر رہی ہے۔
ٹم لینڈر کنگ نے تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کو بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ’جنگ کو معطل کرنے اور یمنی شہریوں کو ریلیف دینے‘ کے بجائے مآرب کو لینے کی مہم کو ترجیح دے رہے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ’امریکہ اور اقوام متحدہ۔ حوثیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جواب دیں۔‘
انھوں نے کہ اگر ابھی ہم نے پیش رفت نہیں کی تو یہ ملک مزید تنازعات اور عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شمالی یمن کے لیے مالی امداد بحال کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے یمن کو دنیا کا ’بدترین انسانی بحران‘ قرار دیا ہے۔
-
یمنی حوثی عالمی قراردادوں اورانسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں:سعودی عرب
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا کے تعلق سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے اور اس کا ... بين الاقوامى -
امریکاکے خصوصی ایلچی برائے یمن کا حوثی لیڈروں سے پہلا براہِ راست ٹاکرا: رپورٹ
امریکا کے صدر جو بائیڈن کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے گذشتہ ماہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے نمایندوں سے پہلی براہِ راست ملاقات ... بين الاقوامى -
ایران نواز یمنی حوثی مآرب میں جنگی کارروائی فوراً روک دیں: امریکی وزیرخارجہ
سعودی عرب اور ہادی حکومت یمن میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کے لیے پُرعزم ہیں بين الاقوامى