.

سعودی فضائیہ کا دستہ بحیرہ روم کی مشقوں میں حصہ لینے یونان پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی رائل ایئر فورس کا دستہ مشترکہ فضائی مشقوں (آئی آف دی فالکن ون) میں حصہ لینے کے لیے ہفتہ کے روز یونان پہنچا ہے۔ ایف پندرہ بی لڑاکا طیارے اپنے فضائی، فنی اور معاون عملے کے ساتھ پہنچے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی رائل فورس اور یونانی فضائیہ کے طیارے بحیرہ روم پر مشترکہ پروازیں اور مشقیں کریں گے۔

سعودی رائل ایئر فورس کے جوانوں کا یونان میں مملکت کے سفیر اوردیگر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا ہے۔

مشقوں کا مقصد فضائی اور تیکنیکی عملے کی صلاحیتوں اور سعودی رائل ایئر فورس کی حربی تیاریوں کو بہتر بنانا، یونانی فضائیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔