متحدہ عرب امارات نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1992 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار سات مریض وفات پاگئے ہیں۔
یو اے ای کے محکمہ صحت کے مطابق پہلے سے کرونا وائرس کا شکار مزید 2169 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
یو اے ای میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔حکام نے جنوری اور فروری میں کروناوائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بعض پابندیاں دوبارہ نافذ کردی تھیں۔
یو اے ای نے کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی رہ نما ہدایات جاری کی تھیں اور لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لیے نئی قدغنیں عاید کی تھیں۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ ان میں سے جنھوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین نہیں لگوائی اور ان کا اس مہلک وائرس کا شکار کسی فرد سے قریبی رابطہ ہوا ہے تو وہ تنہائی اختیار کرنے کی صوت میں اپنی سالانہ چھٹیاں استعمال کرسکتے ہیں۔