
سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 381 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اورچھے مزید مریض وفات پا گئے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے 240 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک مملکت میں کروناوائرس کے کیسوں کی کل تعداد 383880 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 6591 افراد وفات پاچکے ہیں اور373601 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دارالحکومت الریاض میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 157 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مشرقی صوبہ میں 74 اور مکہ مکرمہ میں 58 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت مملکت میں کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 3688 ہے۔ان میں سے 564 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (381) حالة إصابة جديدة بفيروس كورونا (كوفيد-19)، وتسجيل (6) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (240) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (373,601) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/7SSN4Rp0D4
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) March 18, 2021
سعودی عرب میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسین لگانے کی مہم بھی زور شور سے جاری ہے۔وزارت صحت نے اسی ہفتے 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کی اطلاع دی تھی۔
وزارت صحت نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے 500 سے زیادہ مراکز قائم کیے ہیں۔سعودی شہری اور تارکین وطن وزارت کی ’صحتی ایپ‘ پر ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔