
وڈیو : پُل پر ہوا میں جُھولتے ٹرک میں موجود 2 افراد کو کیسے بچایا گیا؟
امریکا میں ہنگامی حالت سے نمٹنے والے اہل کاروں کی ٹیم نے ایک چھوٹے ٹرک میں پھنسے ہوئے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ مذکورہ ٹرک ایک پُل پر سے گر جانے کے بعد ہوا میں معلق تھا۔ یہ واقعہ امریکا کے شمال مغرب میں واقع ریاست ایڈاہو کے جنوب میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ ٹرک ایک بڑے ٹرالر کو کھینچ کر لے جا رہا تھا۔ ٹرک کو نیچے گرنے سے روکنے والی واحد چیز وہ "حفاظتی زنجیر" تھی جو ٹرالر کے ساتھ مربوط تھی۔ یہ ٹرالر پُل پر ہی رہ گیا تھا۔
Rescuers save two people after their truck dangles from a bridge held only by the trailer it was transporting pic.twitter.com/hKUyDMItkl
— The Sun (@TheSun) March 18, 2021
اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں یہ نظر آ رہا ہے کہ امدادی اہل کاروں نے پُل سے نیچے ہوا میں جُھولتے ٹرک کو گرنے سے روکنے کے لیے نزدیکی کھڑے ایک ٹرک کی اضافی زنجیروں کا استعمال کیا۔ یہاں تک کہ مذکورہ اہل کار کرینوں اور رسّیوں کی مدد سے ٹرک کے اندر موجود دونوں افراد کو بچا لینے میں کامیاب ہو گئے۔