ایسا نظر آتا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بحری جہازوں کی جنگ، اس سے متعلق خبریں پڑھنے والے عام قاری کے تصور سے کہیں زیادہ دور ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حالیہ عرصے میں ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے واسطے 12 حملے کیے گئے۔
ایک اسرائیلی عسکری تجزیہ کار کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کے جنوب سے لے کر شام کے شمالی ساحل تک کئی ٹھکانوں پر ایران کے تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم فریقین نے اس موضوع پر پردہ ڈالے رکھا۔ ایک طرف اسرائیل نے امریکی اخبار کی معلومات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تو دوسری طرف ایران نے بھی خاموشی سادھے رکھی۔
اسرائیلی اخبار ہآرٹز نے گذشتہ روز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں خاموشی سے کی گئیں۔ اس دوران دھماکے یا میزائل کے بغیر سکون سے ان جہازوں کے اہم مقامات کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسرائیلی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہازوں پر کنٹرول حاصل کرنے سے گریز کیا تا کہ یہ حملے ریڈار میں نہ آئیں۔
اسرائیلی اور مغربی انٹیلی جنس اداروں نے ڈھائی سال سے ایران کی جانب سے تیل کی اسمگلنگ کے راستوں اور کارروائیوں کا انکشاف کیا ہوا تھا۔ یہ اسمگلنگ بڑے ٹینکروں کے ذریعے ہو رہی تھی جو ایران کے جنوب میں واقع بندرگاہوں سے چلتے تھے۔
-
اسرائیل پر ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوّث ہونے کا الزام
ایران کے ایک تحقیقات کار نے اسرائیل پر بحرمتوسط میں اسی ہفتے ایک ایرانی بحری جہاز پر حملے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس واقعہ ... بين الاقوامى -
ہمارے بحری جہاز کو ایران نے نشانہ بنایا: اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ "ایران واضح طور پر جمعے کے روز خلیج میں اسرائیلی بحری جہاز کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنائے جانے ... مشرق وسطی -
ایران سے خفیہ طور پر بحری جہاز سے 44 ملین لیٹر پٹرول وینزویلا منتقل
سمندری ٹریفک سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے 44 ملین لیٹر پٹرول وینز ویلا کو ... مشرق وسطی