عرب اتحاد نے حوثیوں کا خمیس مشیط کی جانب آنے والا بارود سے لدا ڈرون مارگرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد کی فضائی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی جانب یمن سے حوثی ملیشیا کا چھوڑا گیا بارود سے لدا ایک اور ڈرون تباہ کردیا ہے۔اس شہر میں سعودی عرب کا شاہ خالد ائیربیس واقع ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہری اہداف اور شہریوں کو ڈرون اور میزائل حملوں میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بہت سے ڈرونز اور میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

جمعہ کی صبح حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت الریاض میں واقع تیل صاف کرنے کے ایک کارخانے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی تھی لیکن سعودی حکام نے اس پر جلد قابو پا لیا تھا۔

اس ڈرون حملے میں کوئی شخص زخمی ہوا تھا اور نہ ریفائنری سے تیل کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔اس سے نکلنے والی پائپ لائنوں سے بھی سپلائی جاری رہی تھی۔

ایران کے حمایت حوثیوں نے گذشتہ ایک ماہ سے سعودی عرب کے شہروں اور شہری اہداف پر حملے تیز کررکھے ہیں۔ انھوں نے سات مارچ کو سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کے لیے استعمال ہونے والی بندرگاہ راس تنورہ پر متعدد ڈرونز سے حملہ کیا تھا اورمملکت کے مشرق میں واقع شہر ظہران میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کوبیلسٹک میزائل کے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

لیکن سعودی فورسز نے ان میں سے بیشتر ڈرونز کو تباہ کردیا تھا۔سعودی حکام کے مطابق راس تنورہ کی بندرگاہ پر پیٹرولیم کے ایک ٹینک پر سمندر سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا اور ظہران میں سعودی آرامکو کے اقامتی علاقے میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرے تھے۔حکام کے مطابق ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں