امریکا کا یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے محکمہ خارجہ نے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے پیش کردہ نئے امن اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اورتمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’امریکا سعودی عرب اور جمہوریہ یمن کی حکومت کے یمن میں جنگ بندی اورسیاسی عمل کی بحالی کے لیے عزم کا خیرمقدم کرتا ہے۔‘‘

Advertisement

انھوں نے کہا:’’ہم تمام فریقوں پر زوردیتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے فوری طور پرجنگ بندی کے عزم کا اظہار کریں اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کا آغازکریں۔‘‘

ترجمان نے بتایاکہ ’’امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹِم لنڈرکنگ کی قیادت میں ٹیم اقوام متحدہ ، سعودی عرب ، یمنی حکومت،عُمان اور دوسرے علاقائی شراکت داروں سے جامع انداز میں بات چیت کررہی ہے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں