یورپی یونین بدترین اقتصادی بحران سے دوچارلبنان کی مدد کرے:فرانسیسی وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لودریان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کو درپیش اقتصادی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں مدد دے۔

وہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فرانس چاہتا ہے کہ اس اجلاس میں لبنان کے سوال پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ’’یہ ملک ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے،منقسم ہے۔اس کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، یورپ کو اس کے لیے تیاررہنا چاہیے۔‘‘

فرانسیسی اور مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ لبنان میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری تعطل کے بعد فرانس اب یورپی یونین یا قومی سطح پراس کے سینیرعہدے داروں پرپابندیوں کے امکان پرغور کرنے کو تیار ہے۔تاہم ان پابندیوں کے فوری طور پر نفاذ کا امکان نہیں ہے۔

لبنانی صدر میشیال عون آج نامزد وزیراعظم سعدالحریری سے ملاقات کرنے والے ہیں۔وہ ان سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تبادلہ خیال کریں گے اور گذشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں