.

رومانیا میں ٹی وی پیش کارہ پر برہنہ عورت کے قاتلانہ حملے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رومانیا میں ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک حواس باختہ خاتون ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان قاتلانہ حملے کی کوشش کر رہی ہے تاہم چینل کے دفتر میں موجود دوسرے افراد نے اس برہنہ عورت کو پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رومانیا کے ایک مقامی چینل پر نشر ہونے والے' پر ایسیسس ڈائریکٹ' کی پیش کارہ کو گذشتہ جمعہ کی شام جب وہ پروگرام پیش کررہی تھی اس وقت حقیقی دہشت اور خوف کا سامنا کرنا پڑ جب ایک برہنہ عورت بھاگتی ہوئی اس کی طرف بڑھی۔ برہنہ عورت نے ٹی وی میزبان Mirela Vaida پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود دوسرے لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقعے پر پہنچ کر حملہ آور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ٹی وی کا عملہ جب پولیس کو کال کر رہا تھا تو خاتون چیخ چیخ‌کر کہہ رہی تھی کہ وہ ٹی وی میزبان Mirela Vaida کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر میزبان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی عورت اعصابی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ اس پر الزام ہے کہ پانچ سال قبل اس نے ایک خاتون کو میٹرو ٹرین پر دھکا دے دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی تھی۔