نہر سویز کی بندش سے 13 ملین بیرل تیل سے لدے10 آئل ٹینکر سمندر میں پھنس گئے
تیل کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ' وورٹیکسا۔ کہا ہے کہ نہر سویز کی بندش کے نتیجے میں 10 آئل ٹینکر سمندرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان بحری جہازوں پر کم سے کم 13 ملین بیرل تیل لادا گیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ نہر سویز سے روانہ اوسطا 50 جہاز سفر کرتے ہیں۔ اگر نہر سویز بند ہوجاتی ہے تو متبادل سمندری راستہ اختیار کرنےسے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان بحری جہازوں کا سفر 15 دن مزید طویل ہوجائے گا۔
مصری نہر سویز اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسامہ ربیع نے آج بدھ کے روز کہا ہے کہ ریسکیو یونٹ چین سے آنے والے پاناما کے آئل ٹینکر نہر سویزمیں 151 کلومیٹرچلنے کے بعد موسم کی خرابی کی وجہ سے کے باعث رک گیا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں اسے وہاں سےنکالنے اور اس پر لادا گیا سامان متبادل جہازوں پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بحری جہاز چین سے روٹرڈم کی طرف جا رہا تھا۔
نہر سویز اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق اتھارٹی کے سربراہ نے نہر کے راستے پر نیوی گیشن کےعمل کی بحالی اور جہاز رانی کو رواں دواں رکھنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وژن کا خراب ہونا تھا۔ جہاز رانی اس وقت متاثر ہوئی جب مصر کے ساحلی علاقے گرد آلود طوفان کی زد میں آگئے اور ہوا کی رفتار غیرمعمولی حد تک پہنچ گئی تھی۔
-
نہر سوئیز میں کیا ہوا؟ بحری جہاز پھسنے سے جہاز رانی کا سلسلہ رک گیا
دیو ہیکل کنٹینر شپ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سوئیز کینال میں پھسنے کی وجہ سے دنیا میں تجارت کی اہم شاہراہ میں ٹریفک رک گئی ہے۔میڈیا کے توسط سے سامنے ... بين الاقوامى -
خلیج عرب امریکی بحری بیڑے اور افواج سے خالی کیوں؟
اگر ہم دنیا کے نقشے پر امریکی افواج کی تعیناتی کے نقشے پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ وسطی خطہ ، جس میں مشرق وسطی شامل ہے وہ واحد فوجی خطہ ہے جس ... بين الاقوامى -
بحری جہازوں کی جنگ، وہ راز جس پر اسرائیل اور ایران دونوں نے پردہ ڈالا
ایسا نظر آتا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بحری جہازوں کی جنگ، اس سے متعلق خبریں پڑھنے والے عام قاری کے تصور سے کہیں زیادہ دور ہے۔ گذشتہ ہفتے ... بين الاقوامى