ٹیسلا گاڑیوں کی بٹ کوائن سے خریداری کی جاسکے گی: ایلون مسک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں بٹ کوائن کی مددسے خریدی جاسکتی ہیں اور رواں سال کے دوران ہی یہ سہولت امریکا کے باہر بھی متعارف کروا دی جائے گی۔

ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا کہ "اب صارفین بٹ کوائن کی مددسے ٹیسلا خرید سکیں گے۔ ٹیسلا کو حاصل ہونے والے بٹ کوائن کو روایتی کرنسی میں تبدیل کرنے کی بجائے بٹ کوائن اکائونٹ میں ہی رکھا جائے گا۔"

Advertisement

پچھلے ماہ کے دوران ٹیسلا کمپنی نے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔ اس وقت ایک بٹ کوائن کی قیمت 55 ہزار 303 ڈالر ہے۔

یاد رہے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت188 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں ایک ساتھ 6 فیصد اضافہ ہوا جس کے ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت188.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں کورونا وائرس کے باوجود 12 ماہ کے دوران 146 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹیسلا کمپنی سال2020 میں 4 لاکھ81 ہزار261 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کر سکے گی لیکن کمپنی نے اندازے سے زیادہ 4 لاکھ 99 ہزار550 گاڑیاں فروخت کیں۔ ٹیسلا کی فروخت میں اس وقت اضافہ ہوا جب کمپنی نے شنگھائی میں اپنی فیکٹری کھولی۔

مقبول خبریں اہم خبریں