متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 2196 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔
این سیما نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ کرونا وائرس کے 226275 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ان میں سے مذکورہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 2385 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک ملک میں 429573 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔
اتھارٹی کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق یو اے ای میں اس وقت کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 15565 ہے۔کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد ملک میں 446594 کیسوں کی تشخیص کی گئی ہے۔ان میں سے 1456 مریض وفات پا چکے ہیں۔
تُجري وزارة الصحة 226,275 فحص ضمن خططها لتوسيع نطاق الفحوصات، وتكشف عن 2,196 إصابة جديدة بفيروس #كورونا المستجد، 2,385 حالة شفاء، بالإضافة إلى 5 حالات وفاة بسبب مضاعفات المرض. #يدا_بيد_نتعافى pic.twitter.com/Sl0w99nwFM
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) March 24, 2021
یو اے ای میں اس وقت کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے۔اب تک ملک میں مختلف ویکسینوں کے 76 لاکھ سے زیادہ انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔نیز ملک کی ضعیف العمرآبادی میں سے نصف کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔