.

ایران کا بحیرۂ عرب میں اسرائیل کے ملکیتی جہاز پر میزائل حملہ :اسرائیلی چینل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے بحیرۂ عرب میں اسرائیل کے ملکیتی ایک جہاز پر میزائل داغا ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 نے جمعرات کے روزاس میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔العربیہ کے نمایندے کی اطلاع کے مطابق اسرائیل کے ملکیتی جہاز پربحیرۂ عرب میں میزائل حملہ کیا گیا ہے۔یہ تنزانیہ سے بھارت جارہا ہے اوراس نے اس حملے کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیل نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔گذشتہ ماہ اسرائیل نےایران کو خلیج عُمان میں اسرائیلی کمپنی کے ملکیتی ایک جہاز میں دھماکے کا ذمہ قراردیا تھا۔

تب اسرائیل کے محکمہ دفاع کے ایک عہدہ دار نے کہا تھا کہ خلیج عُمان میں دھماکے سے گاڑی بردار جہاز ایم وی ہیلیوس رے میں پانی کی سطح سے اوپری حصے کے دونوں جانب سوراخ ہوگئے تھے۔