.

حوثی باغی یمن جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں: یمنی سفیر برائے فرانس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں یمن کے سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی یمن جنگ کو ممکنہ حد تک طول دینا چاہتے ہیں۔

فرانس میں یمن کے سفیر ڈاکٹر ریاض یاسین نے 'العربیہ' چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں یمن انسانی بحران کے دھانے پر کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں جاری انسانی بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ریاض یاسین نےکہا کہ سعودی عرب نے یمن جنگ کے خاتمے کے اقدام کا اعلان کر کے گیند حوثیوں کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ عالمی برادری نے سعودی عرب کے اقدام کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ یمن کے لیے تمام فضائی اور سمندری روٹس کھولنے، اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کرانے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں تمام بحری جہازوں کی سعودی عرب اور یمن میں آمد روفت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔