روس کے شہر قازان میں ہاتھوں کے ایک سرکس کے دوران ہاتھیوں کی آپس میں ہونے والی لڑائی سے وہاں پر موجود تماشائی اس وقت مشکل سے دوچار ہوگئے جب ہاتھی لڑتے ہوئے سرکس رنگ سے باہر نکل پر تماشائیوں پر کود پڑے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوچوں کے قابو سے باہر ہونے والے ہاتھی وہاں پر موجود تماشائیوں پر کود پڑے جس کے بعد تماشائیوں کو وہاں سے بھاگنا پڑا۔
سرکس میں کرتب کے دوران لڑتے ہوئے ہاتھی تماشائیوں پر کود پڑے: ویڈیوhttps://t.co/wKyEUJdvaM #ہاتھی #سرکس pic.twitter.com/iI2WfEghd8
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) March 25, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ کے اندر موجود دو دیو قامت ہاتھی کرتب کے دوران لڑ پڑے۔ ایک ہاتھی نے دوسرے کو زمین پر پٹخ دیا اور وہ رنگ سے باہر تماشائیوں کی کرسیوںکے قریب جا لگا، جس پر تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
اس واقعے نے تماشائیوں میں خوف طاری کر دیا اور سرکس دیکھنے آئے لوگ مزید کسی خطرے سے بچنے کے لیے وہاں سے نکل گئے۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکس میں دو ہاتھیوں 48 سالہ جینی اور 46 سالہ ماگڈا کے درمیان مقابلہ تھا۔ دونوں سنہ 1998ء سے بیلا روسی کوچ سیرگی گولیفیٹچ کی نگرانی میں سرکس میں کرتب دکھاتے ہیں۔