.

کبوتر پالنے پر پڑوسیوں‌ نے مصری شہری کو زخمی کردیا، ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں کبوتر پالنے پر ایک شخص کو اس کے پڑوسیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ اس کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کبوتر پالنے پر تنازع قاہرہ میں الحمرا کے مقام پر پیش آیا۔ 31 سالہ ایک شخص نے پولیس کو شکایت کہ اس کے تین محلے داروں نے اس پر محض اس بنا پر حملہ کر دیا کہ اس نے گھر میں کبوتر پال رکھے ہیں۔

پولیس کی تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ کبوتر پالنے پر ایک ملزم کے والد کے ساتھ تنازع پیدا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں‌میں تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کبوتر باز نے کبوتروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنے گھر کی بالکونی پر ایک چھاتہ تعمیر کرنا شروع کیا تو پڑوسیوں نے اس پر اعتراض کیا۔ حتیٰ کہ متاثرہ شخص کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس شخص کے ساتھ پہلے جھگڑا پیدا ہوا ہے اس کے 15 سالہ لڑکے نے دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے کبوتر پالنے والے شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔