امریکا کو چین کے ساتھ مل کر نیا عالمی نظام تشکیل دینا ہوگا: ہنری کسنجر
تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کو ایک نئے عالمی نظام کی خاطرچین کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر دنیا کو اس طرح کے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلی عالمی جنگ سے پہلے دیکھے گئے تھے۔
سابقہ ریپبلکن صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کےدور صدارت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر کام کرنے والے 97 سالہ کسنجر نے 1970 کی دہائی کی امریکی تاریخ اور سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔
کسنجر نے لندن میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں زوم کے ذریعہ ایک تقریر میں کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ کیا امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ایک نئے 'ورلڈ آرڈر' کے بارے میں چین سے مفاہمت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے ہیں اور اگر ہم اس سلسلے میں چین کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہم اس صورتحال میں ہوں گے جو یورپ میں پہلی عالمی جنگ سے پہلے تھی۔ جہاں مسلسل تنازعات تھے۔ ان میں سے کچھ کو فوری حل کیا گیا مگر کچھ معاملات قابو سے باہر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ماضی کی نسبت اب زیادہ خطرناک ہے۔ دونوں فریقوں کے پاس اعلی ہائی ٹیک ہتھیار انتہائی خطرناک تنازع کا سبب بن سکتے ہیں۔
ہنری کسنجر نے کہا کہ ممکنہ طور پرامریکا کو چین جیسے حریف سے مذاکرات کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ چین جلد ہی کئی اہم محاذوں اور میدانوں میں مزید ترقی کرجائے گا۔
انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی کو سراہا۔
-
ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کا 25 سالہ سمجھوتا
چین اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے 25 سالہ سمجھوتا طے پایا ہے۔اس سمجھوتے پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کے روز تہران میں ... بين الاقوامى -
امریکا کا یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام کا خیرمقدم
امریکا کے محکمہ خارجہ نے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے پیش کردہ نئے امن اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اورتمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ ... بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کے حملے اشتعال انگیزی اور بحران کو طول دینے کی کوشش ہے: امریکا
امریکا نے سعودی عرب کی سرزمین پر یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں سے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیزی اور بحران کو ... بين الاقوامى