نہر سوئیز اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسامہ ربیع نے بتایا کہ اس وقت سوئیز نہر عبور کرنے کے منتظر جہازوں کی تعداد شمال، جنوب اور جھیلوں کے خطے میں 321 بحری جہازوں تک جا پہنچی ہے۔
ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے پاناما کے ایور گیرین پانامینین بحری جہاز کو وہاں سے نکالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کو دوبارہ فلوٹ کرنے کا کام دن کے 24 گھنٹے جاری ہے۔مدو جزر کے عوامل کے پیش نظر کچھ وقت جہاز کو باندھنے اور کچھ جہاز کے ارد گرد ڈرلنگ پر صرف ہو رہا ہے۔

اسامہ ربیع نے وضاحت کی کہ نہر سوئیز کے وسط میں گہرائی 24 میٹر تک ہے لیکن نہر کے دونوں اطراف 2 سے 5 میٹر کے گہرائی ہے لہذا پھنسے ہوئے جہاز کو تیرنے کے لئے ڈرلنگ آپریشن اہم تھا۔
ربیع کے مطابق نہر میں جہاز کے تیرنے کے عمل میں 14 انجنوں نے حصہ لیا ہے ۔ سب سے بڑی ریسکیو کمپنیاں فلوٹیشن کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

اتھارٹی کے پاس متبادل منصوبے ہیں اگر جہاز کے تیرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ جہاز پر لادے گئے سامان کو دوسرے جہازوں پر منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے لیکن انہیں توقع ہے کہ جہاز کو خالی کیے بغیر ہی وہاں سےنکالا جاسکے گا۔
ایک سوال کے جواب میں اسامہ ربیع نے کہا کہ ہوا کی رفتار ہی جہاز کا رخ موڑنے کا سبب دار نہیں کیوں کہ سمندر میں جہازوں کو سفر کے دوران اس سے کہیں تیز ہوائوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ربیع نے کہا کہ اس نے جہاز میں پھنسے ہوئے انسانی یا تکنیکی غلطی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن (منگل) کو 12 بحری جہاز اس جہاز سے پہلے عبور کر چکے تھے جب کہ شمال سے 30 جہازوں نے سفر کیا۔پھنسے والا جہاز بھی پہلی مرتبہ نہر سوئیز میں داخل نہیں ہوا بلکہ وہ پہلے بھی یہاں سے گذر چکا ہے۔

-
نہر سویز میں پھنسے جہاز کو کھینچنے کی کوششیں جاری، بائیڈن کی مدد کی پیش کش
نہر سویز میں بدھ کے روز سے پھنسے ہوئے دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کو کھینچنے کی کوششوں کا آج ہفتے کے روز پھر سے آغاز ہوا۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن ... بين الاقوامى -
نہر سویز میں پھنسے دیو ہیکل بحری جہاز کو نکالنے کے لیے مصر کی کوششیں جاری
مصر میں نہر سویز میں پھنسے ہوئے ایک دیو ہیکل مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں آج جمعے کے روز بھی جاری ہیں۔ بدھ کے روز سے پھنسے ہوئے اس کنٹینر ... بين الاقوامى -
نہر سویز کی بندش سے 13 ملین بیرل تیل سے لدے10 آئل ٹینکر سمندر میں پھنس گئے
تیل کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ' وورٹیکسا۔ کہا ہے کہ نہر سویز کی بندش کے نتیجے میں 10 آئل ٹینکر سمندرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان ... بين الاقوامى